حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے آج (اتوار) کو مزاحمتی قوتوں اور صیہونی حکومت کے درمیان حالیہ جنگ کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔
اس بیان میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے عرب اور ملت اسلامیہ اور مزاحمت کی حمایت کرنے والے ممالک اور گروہوں اور فلسطینی عوام اور خاص طور پر ایران اور حزب اللہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دشمن کے خلاف جنگ میں حمایت کی اور اپنا کردار ادا کیا۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا: مزاحمتی قوتوں نے ثابت کر دیا کہ وہ صہیونی غنڈہ گردی کے خلاف لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں اور دشمن کے تمام حربے، چاہے وہ سرایا القدس میں اختلاف ڈالنا ہو یا مزاحمتی قوتوں کے درمیان اختلاف ایجاد کرنا ہو، تمام حربوں کو ناکام بنا دیا ہے۔