۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
اسماعیل هنیه

حوزہ / تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا: دشمن کی فوج کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم غزہ میں ٹوٹ گيا۔ غاصب اسرائيل کی نابودی یقینی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا: صیہونی دشمن کو تشخص کے بحران کا سامنا ہے اور وہ اپنی بقا کے لئے ہاتھ پیر مار رہا ہے۔

انہوں نے کہا: غزہ میں دشمن کی فوج کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم ٹوٹ گيا ہے اور استقامت کی جانب سے لگنے والی کاری ضرب سےصیہونی فوج کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا: مسئلہ فلسطین ، فلسطینیوں اور تمام حریت پسندوں کے اذہان میں موجود ہے۔ فلسطینیوں کی آئندہ نسل کو اس بات کا ادراک ہے کہ واپسی کے حق سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ہے۔

تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا: استقامت نے فلسطینیوں کی نابودی پر مبنی تمام مذموم منصوبے ناکام بنا دیئے ہیں اور فلسطینی قوم اپنے دوست ممالک کی کوششوں کی قدردانی کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .