۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے تہران میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ پرقاتلانہ حملے کو سفاکیت و جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تہران میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملے کو سفاکیت و جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا: تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر فلسطینی عوام سے اظہار تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: یاد رہے کہ صہیونی ظلم و جبر سے فلسطین کی تحریک آزادی کو کبھی بھی دبایا نہیں جا سکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .