حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر قم میں مسجد مقدس جمکران کے گنبد پر "یالثارات الحسین" کا سرخ پرچم لہرا دیا گیا، یہ پرچم جمہوریہ اسلامی ایران کے مہمان کے خون کے انتقام کی علامت کے طور پر لہرایا گیا ہے۔
یہ پرچم پہلی بار شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد مسجد جمکران کے گنبد پر ان کے اور ان کے ساتھیوں کے خون کا بدلہ لینے کی علامت کے طور پر لہرایا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ آج 31 جولائی 2024ء کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں جبکہ حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے، ان کی قیام گاہ پر حملہ کر کے انہیں شہید کر دیا گیا۔