۴ آبان ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 25, 2024
امام جمعہ کازرون

حوزہ/ ایران کے شہر کازرون کے امام جمعہ حجت الاسلام صباحی آج نماز جمعہ کے بعد ایک مسلح شخص کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، تاہم کچھ دیر قبل وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شیراز کے اسپتال میں شہید ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر کازرون کے امام جمعہ حجت الاسلام صباحی آج نماز جمعہ کے بعد ایک مسلح شخص کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئ تھے، تاہم کچھ دیر قبل وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شیراز کے اسپتال میں شہید ہو گئے۔

نماز جمعہ کے بعد ایک مسلح شخص نے امام جمعہ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد خودکشی کر لی۔ اس واقعے میں امام جمعہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم طبی امداد کے باوجود ان کی جان بچائی نہ جا سکی اور وہ شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔

کازرون کے خصوصی پولیس کمانڈر محمدعلی بخرد نے مزید کہا کہ حملہ آور کی شناخت اور اس کے مقاصد اب تک معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل 2019 میں بھی کازرون کے امام جمعہ حجت الاسلام محمد خرسند کو شبِ قدر کے موقع پر گھر کے سامنے شہید کیا گیا تھا اور ان کے قاتل کو بعد ازاں پھانسی دے دی گئی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .