۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا فضل الرحمن

حوزہ / مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وانا جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی کے امیر مولانا میرزا جان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہمارے رہنماؤں کو پے درپے حملوں کا نشانہ بنانا ریاست کی رت پر سوالیہ نشان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں مقامی امیر مولانا مرزا خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی ادارے ہمارے سکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا: وانا جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی کے امیر مولانا میرزا جان پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہمارے رہنماؤں کو پے درپے حملوں کا نشانہ بنانا ریاست کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ ریاستی ادارے سکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، ریاستی سکیورٹی ادارے اپنی ناکامی تسلیم کریں اور پاکستان کو عوام کے لیے محفوظ ملک بنائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .