حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے 3 ججز پر حملہ کیا گیا، اس حملے میں دو ججز شہید ہو گئے ہیں جبکہ ایک بری طرح زخمی ہیں۔
شہید ہونے والے ججز میں محمد مقیسہ، جو سپریم کورٹ کے شعبے کے سربراہ اور جج تھے، اور علی رازینی، سابق انقلابی پراسیکیوٹر شامل ہیں۔ قاضی مِیری اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔
ایک محافظ بھی اس فائرنگ میں زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایک باخبر ذریعے کے مطابق، ججز کو جنگی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو ججز شہید اور قاضی میری زخمی ہوئے ہیں۔
یہ واقعہ تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے پیش آیا، حملہ آور نے ججز پر حملے کے بعد اپنی جان لے لی۔
آپ کا تبصرہ