اتوار 19 جنوری 2025 - 22:31
شہید رازینی انتہائی انقلابی اور محکم شخصیت کے مالک تھے

حوزہ/ حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے حجج الاسلام والمسلمین حاج شیخ علی رازینی اور شیخ محمد مقیسہ کی شہادت پر جاری تعزیتی پیغام میں حوزاتِ علمیہ اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے حجج الاسلام والمسلمین حاج شیخ علی رازینی اور شیخ محمد مقیسہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ ان کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

عالمِ خدمت گزار اور انقلابی جناب حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ علی رازینی اور جناب حجت الاسلام شیخ محمد مقیسہ «رحمۃ اللہ علیہما» کی شہادت کو تمام پسماندگان کے لیے تبریک اور تسلیت عرض کرتا ہوں۔

رازینی خاندان ہمیشہ علم، فقاہت اور شہادت کی علامت رہا ہے۔ اس شہید کے والد بزرگوار، چچا اور اجداد سب ہمدان کے متقی اور مؤثر علماء میں شامل اور دین اور معنویت کے فروغ میں ہمیشہ نمایاں رہے ہیں۔

یہ خاندان انقلاب اسلامی اور عراق-ایران جنگ میں ہمیشہ سرفہرست رہا اور دین اور وطن کے لئے کئی شہداء پیش کیے۔

مرحوم شہید علی رازینی ایک محکم اور انقلابی شخصیت کے مالک تھے جو تمام عمر نظام اسلامی کے تحفظ کے لیے سرگرم رہے۔ وہ کئی بار دشمنوں کے حملوں کا نشانہ بنے اور آخرکار شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو کر اپنی زندگی کی جدوجہد کا حقیقی انعام پایا۔

میں خداوند متعال سے ان شہداء کے لیے رحمت اور فضل کی دعا کرتا ہوں۔

حسین نوری ہمدانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha