ہفتہ 28 جون 2025 - 12:49
شہداء کی تشییع جنازہ میں عوام کی شرکت، استکبار کے جھوٹے دعوؤں کا مضبوط جواب ہے

حوزہ/ انہوں نے سردار مجاہد علی شادمانی کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں ان کی اخلاص بھری جہادی زندگی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت ایامِ عزائے امام حسین علیہ السلام میں ایک معنادار واقعہ ہے اور ان کے جنازے میں مؤمنین کی شرکت، عالمی استکبار کی ہرزہ سرائی کا عملی اور محکم جواب ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے سردار مجاہد علی شادمانی کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں ان کی اخلاص بھری جہادی زندگی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت ایامِ عزائے امام حسین علیہ السلام میں ایک معنادار واقعہ ہے اور ان کے جنازے میں مؤمنین کی شرکت، عالمی استکبار کی ہرزہ سرائی کا عملی اور محکم جواب ہو گی۔

حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے پیغام میں فرمایا: "ایام عزائے سالار شہیدان حضرت اباعبدالله الحسین علیہ السلام میں اس مخلص اور مجاہد برادر، سردار علی شادمانی (رحمت اللہ علیہ) کی شہادت پر ایران کے تمام مؤمن عوام، خصوصاً شہید پرور اور دارالمؤمنین شہر ہمدان کے باسیوں کی خدمت میں تبریک و تسلیت عرض کرتا ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا: "یقیناً اس شہید اور دیگر شہداء کا پاکیزہ خون، صہیونی ظلم و بربریت اور غاصب صہیونی حکومت کے خاتمے میں اثر گزار ہو گا۔"

آیت اللہ نوری ہمدانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کی وحدت اور استقامت کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ خداوند متعال، امام زمانہ عجل‌اللہ‌فرجہ اور ولی فقیہ کی رہنمائی کے ساتھ یہ عظیم ملت کامیابی و نصرت سے ہمکنار ہو گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "شہداء کے جنازوں میں مؤمنین کی پرجوش شرکت، استکباری طاقتوں اور ان کے سرغنہ حکمرانوں کے بے بنیاد پروپیگنڈے کے خلاف ایک محکم اور مدلل جواب ہے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha