۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حزب الله

حوزہ /حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں تہران میں واقع ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے،جس کے نتیجے میں ایرانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،حزب اللہ لبنان نے دہشت گردی کی اس مذموم کارروائی، جس کے نتیجے میں ایٹمی سائنسدان اور یونیورسٹی کے ممتاز پروفیسر ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت ہوئی ،کی مذمت کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ملت ایران سے دلی تعزیت کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے شہداء اور خصوصی طور پر بین الاقوامی دہشت گرد صہیونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

حزب اللہ نے کہا ہم اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی غیور اور مجاہد قوم کے ساتھ غیر ملکی خطرات،سازشوں اور صہیونی حکومت کے نئے اتحاد اور خطے کے متعدد ممالک سے مقابلہ کرنے کیلئے کھڑے ہیں۔ہمیں یقین ہے خدا کی اجازت سے اسلامی جمہوریہ ایران ان تمام خطرات کا سامنا کرسکتا ہے اور مجرموں کی شناخت کے ساتھ ہی اپنے مایہ ناز سائنسدانوں اور عہدیداروں کے قتل میں ملوث افراد اور بین الاقوامی دہشت گرد اور غاصب صہیونی حکومت اور اس کے سیاسی حامیوں کے ساتھ مقابلہ کر سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .