حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیت المقدس انتفاضہ کی 33 ویں برسی کے موقع پر لبنانی صیدا شہر میں واقع الغفران مسجد کے امام و خطیب شیخ حسام العیلانی نے کہا کہ اس موقع پر ، ہم اسلامی سرزمین اور مقامات مقدسہ کی آزادی کیلئے جدوجہد اور اسرائیلی حکومت کے ساتھ مقابلہ کرنے والے مزاحمتی و مقاومتی جوانوں کو سلام بھیجتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کچھ عرب ممالک کی جلد بازی ہمیں ذلت و خواری اور ہتھیار ڈالنے کے خلاف مزاحمت و مقاومت کے آپشن پر منحصر کرتی ہے۔
شیخ العیلانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اتحاد و وحدت خود ایک طاقت ہے،کہا کہ آج کل ، ہمیں صہیونیوں کے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے اشتراکی اور فرقہ وارانہ منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے۔