۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سید علی فضل الله امام جمعه بیروت

حوزہ/ حجت الاسلام سید علی فضل اللہ نے ڈاکٹر فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عربی یا اسلامی ملک کے سائنسدانوں کا قتل ہم سب کے لئے نقصان دہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، بیروت لبنان کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید فضل اللہ نے تفسیر قرآن کے لیکچر کے دوران،ایرانی مایہ ناز جوہری سائنسدان ڈاکٹر شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عربی یا اسلامی ملک کے سائنسدانوں کا قتل ہم سب کے لئے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ صہیونی حکومت خطے کے تمام ممالک کو بغیر کسی استثنیٰ کے ، جدید سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں یا ٹکنالوجی تک رسائی سے محروم رکھنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے ، تاکہ صہیونیت ہی خطے میں واحد سائنسی اور فوجی طاقت بنی رہے۔

حجت الاسلام سید فضل اللہ نے بیان کیا کہ یہ مجرمانہ اور بزدلانہ کارروائی صرف ایران کو نشانہ نہیں بنا رہی بلکہ ان تمام ممالک کو نشانہ بنارہی ہے جو اپنی صلاحیتوں اور اقتدار کی مضبوطی کو فروغ دینے اور بڑی طاقتوں پر بھروسہ کیے بغیر اپنی خودمختاری اور آزادی کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .