۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
شیخ احمد قبلان مفتی جعفری لبنان

حوزہ/ حجت الاسلام شیخ احمد قبلان مفتی جعفری نے امریکی وزارت خزانہ کے لبنان کی قومی آزادی موومنٹ کے سربراہ جبران باسیل کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حجت الاسلام شیخ احمد قبلان مفتی جعفری نے امریکی وزارت خزانہ کے لبنان کی قومی آزادی موومنٹ کے سربراہ جبران باسیل کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکی یہ محکمہ صہیونیت کے مفادات پر عمل پیرا ہے ، مزید کہا کہ اس سے قبل انہوں نے مزاحمتی حامی وزرا علی حسن خلیل اور یوسف فنیانوس کے علاوہ مزاحمتی رہنماؤں کو بھی بلیک لسٹ کیا تھا۔

حجت الاسلام قبلان نے اس بات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ لبنان میں ریاستہائے متحدہ ایک شیطان کی مانند ہے اور حملہ کرنے اور بدلہ لینے کی کوشش میں لگا ہوا ہے،جو بھی واشنگٹن کے ذریعے بلیک لسٹ ہے وہ وطن کے ستونوں میں سے اور ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے لبنان کو بیچنے اور اپنے سیاسی اور قومی حساب کتاب کی جاسوسی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

لبنانی مفتی جعفری نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ ہمیں بہت جلد لبنان میں ایک مستحکم حکومت کے قیام کی ضرورت پر زور دے رہا ہے ۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ واشنگٹن کے ذریعے ہر قومی شخصیت کو بلیک لسٹ اور انتقامی حساب کتاب میں رکھنا لبنان کے لئے عزت اور اعزاز کا تمغہ ہے اور دباؤ کا ایک نیا دور ہے لبنان کے قیام کے لئے۔

جبران باسیل حزب اللہ کا حامی اور لبنانی صدر میشل عون کا داماد ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ نے ، امریکہ کی جانب سے جبران باسیل کے خلاف پابندی کے جواب میں ، اس کی مذمت کرتے ہوئے ، اسے لبنانی امور میں صریح مداخلت اور امریکی پالیسیاں عائد کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

امریکی اس بزدلانہ اقدام کے جواب میں لبنانی صدر میشل عون نے کہا کہ ہم امریکہ سے اس پابندی کے شواہد کا مطالبہ کرتے ہیں کہ جس کی بنیاد پر ان پر پابندیاں عائد کردی ہے اور میں براہ راست اس کیس کی تحقیق کروں گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .