۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
جبهه عمل اسلامی لبنان

حوزہ/ لبنانی اسلامک ایکشن فرنٹ نے ایک بیان میں یورپ خصوصاً فرانس میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنان کی اسلامک ایکشن فرنٹ نے ایک بیان میں یورپ خصوصاً فرانس میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور اس ملک کے عہدیداروں کا اسلام کی بے حرمتی اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف توہین آمیز کارٹون شائع کرنے کا اصرار ، حقیقت میں اشتعال انگیز فعل اور نسل پرستانہ اقدامات ہے۔ یہ مجرمانہ عمل دنیا کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے اور فرانس اور یورپی معاشروں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا سبب بنتا ہے۔

اسلامک ایکشن فرنٹ نے مزید کہا کہ یہ بزدلانہ اور توہین آمیز اقدامات ،دین اسلام کی سربلندی اور ترویج کیلئے کوشاں مسلمانوں سمیت پردہ دار خواتین ، عبادت گاہوں ، مساجد اور اسلامی معاشرے پر حملوں کا سبب بنتے ہیں ۔لہذا ، فرانس کو اس طرح کے بزدلانہ  حملوں اور مساجد کی بندش ، اسلامی معاشروں پر پابندی اور مسلمان نوجوانوں کی نظربندی کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .