حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اس ملک کی قومی علامتوں کی توہین کرنے والوں کے خلاف پیش کیے جانے والے بل کے جائزہ اجلاس میں اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خلاف توہین روکنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ان دنوں ، برطانیہ میں پیغمبر اسلام (ص) اور اسلام کے خلاف توہین کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔
اس نشست میں ناز شاہ نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ میں مذہبی علامتوں، خاص طور پر پیغمبر اسلام صلی ال۔۔علیہ و آلہ وسلم کے خلاف توہین کو جرم قرار دیا جائے۔
برطانیہ ، فرانس اور جرمنی سمیت یورپ میں شدت پسندوں کے دائیں بازو کے گروہوں اور جماعتوں کے تیزی سے اضافے اور پاپولسٹ سیاستدانوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے تناظر میں، ان ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زبانی اور جسمانی تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلاموفوبیا کو یورپ میں مسلمانوں کے خلاف مقدمات، اسلامی عقائد کی توہین اور مسلمانوں اور اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کے ذریعے پھیلایا جارہا ہے، جس کی ایک مثال پیغمبر اسلام کی توہین میں نقش نگاری کی نمائش ہے۔