حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مانچسٹر،اسلاموفوبیا کے تحت شرپسندوں نے مانچسٹر کی اولڈ ہم کونسل کی پہلی بار لیڈر منتخب ہونے والی مسلم خاتون عروج شاہ کی گاڑی کو ان کے گھر باہر نذر آتش کیا گیا، اس وقت کونسل لیڈر اپنے گھر میں ہی موجود تھیں۔
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں اسلاموفوبیا کاواقعہ پیش آیا ہے جس میں شرپسندوں نے مسلم خاتون کونسلر کی گاڑی کو آگ لگادی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرپسندوں نے گاڑی پر آتش گیر مادہ گرا کر اسے آگ لگائی، آگ اس قدر شدید کی تھی کہ اس کے شعلے عروج شاہ کے پڑوس میں واقع گھر تک جاپہنچے۔
برطانوی پولیس نے 23 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ویسلی نائٹس پولیس کے ڈپٹی چیف انسپکٹر نے اس حملے کو اندھا دھند، قابل نفرت کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوش قسمت سے اس میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ اس واقعے کے محرکات کو پوری طرح نہیں سمجھا جاسکے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔