۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محمد محفوظ مشہدی

حوزہ/ مرکزی صدر جے یو پی سواد اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک باہمی چپقلش سے نکل کر اسلاموفوبیا اور توہین رسالت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔یمن میں حوثی قبائل کے خلاف جاری سعودی اتحاد کی جنگ کو ختم کیا جائے اور جنت البقیع و جنت المعالیٰ کے قبرستانوں کی بحالی ہونی چاہیے، قبلہ اول کی آزادی، آزاد فلسطینی ریاست کے لیے مشترکہ جدوجہد شروع کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی ، سیکرٹر ی جنرل پیر اقبال شاہ اور صوبائی صدر پنجاب واجد علی گیلانی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات، ولی عہد محمد بن سلمان کے ایران بارے اچھے جذبات کے اظہار کو امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں نے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی چپقلش سے نکل کر اسلام اور مسلمانوں کو درپیش چیلنجوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں تو اسلاموفوبیا اور توہین رسالت کے واقعات روکنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔ دونوں ممالک کو چاہئے کہ باہمی اختلافات سفارتی طریقے سے حل کریں اور باہمی محاذ آرائی پر توانائیاں صرف کرنے کی بجائے امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے راہ ہموار کریں۔

پیر محفوظ مشہدی کا کہنا تھا کہ یمن میں حوثی قبائل کے خلاف جاری سعودی اتحاد کی جنگ کو ختم کیا جائے ،جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے قبرستانوں کی بحالی پر کام ہونا چاہئے، اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) کو مضبوط کیا جائے، قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور آزاد فلسطینی ریاست کے لیے قیام کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ جدوجہد شروع کی جائے تو کامیابی یقینی ہوگی ۔دونوں ممالک مل کر اسلام کی عظمت اورمسلمانوں کے تحفظ پر متحدہوجائیں تو اس میں امت مسلمہ اور خود دونوں ممالک کا بھی فائدہ ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .