۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر ظفر نقوی

حوزہ/ قیادت سخت اور کشیدہ اور اپنوں کی بے وفائی کے باوجود بھی کس طرح سیرت حسنی پر عمل پیرا ہے،ابھی بھی کس طرح سے قیادت جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کام کر رہی ہے و تمام شیعیان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدیر دفتر قائد ملت پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی نے تشکل امام خمینی رح کے زیر اہتمام مدرسہ زینبیہ میں ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ جشن کے پروگرام سے خطاب کیا۔ 

انہوں نے امام حسن علیہ السلام کے اقدامات سیاسی کے موضوع پر بہت ہی احسن انداز سے روشنی ڈالتے ہوئے سامعین کو لطف اندوز کیا۔ انہوں نے پاکستان میں قیادت کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے  کہا کہ قیادت سخت و کشیدہ اور اپنوں کی بے وفائی کے باوجود بھی کس طرح سیرت حسنی پر عمل پیرا ہے، ابھی بھی کس طرح سے قیادت جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کام کر رہی ہے و تمام شیعیان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خود بھی یہاں سر زمین قم سے تمام اسیروں کے خانوادہ سے بھر پور یکجہتی اور تعاون کا اظہار کرتاہوں اور اسیروں کی رہائی کے لئے دعا گو ہوں ۔ انہوں نے اسیران کی آزادی تک ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کروائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .