۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
جشن ولادت امام حسن(ع) در حرم امامین عسکریین(ع)

حوزہ / امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے حرم امامین عسکریین علیہما السلام میں جشن کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آستانہ مقدس امام عسکریین (ع) کے متولی شیخ ستار المرشدی، علماء کرام اور آستان مقدس کے خدام نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کریم اہل بیت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی میلاد کی مناسبت سے حرم امامین عسکریین علیہما السلام میں جشن کی ایک پرشکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آستان مقدس کے متولی "شیخ ستار المرشدی"، علمائے کرام، نامور شخصیات اور اہلیان الدجیل اور حرم امامین عسکریین علیہما السلام کے خدام نے شرکت کی۔

تصویری جھلکیاں: حرم امامین عسکریین (ع) میں میلاد امام حسن مجتبی (ع) کی مناسبت سے جشن کی باوقار تقریب

اس پرمسرت تقریب کا آغاز ممتاز قاری قرآن جناب "صادق الزیدی" کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ پھر آستان مقدس عسکریین علیہ السلام میں دینی امور کے انچارج سید منتظر نے اس حرم کے متولی کی جانب سے تقریر کی انہوں نے اس پر مسرت موقع پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرنے کے اس پرمسرت تقریب کا آغاز ممتاز قاری قرآن جناب صادق آزادی کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ پھر آستان مقدس امامین عسکریین علیہما السلام میں دینی امور کے انچارج "سید منتظر الحلو"نے اس حرم کے متولی کی جانب سے تقریر کی۔

انہوں نے اس پر مسرت موقع پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرنے کے بعد اس سالانہ جشن کے انعقاد کے سلسلہ میں زحمت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد خطیب حسینی "سید جعفر المورج" نے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی حیات مبارکہ کے موضوع پر خطاب کیا اور آخر میں امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شان میں قصیدہ خوانی کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .