۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان

حوزہ/ قائم مقام صدر متحدہ علماء فورم جی بی حجۃ الاسلام والمسلمین جناب ڈاکٹر بشیر احمد استوری صاحب نے اپنے خطاب میں متحدہ علماء فورم کی يوم تأسيس کی مناسبت سے آپ کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس پلیٹ فارم کے ذریعے طلاب کو درپیش مسائل اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم جی بی کی جانب سے حوزہ علمیہ قم المقدس میں جشن ولادت امام حسن علیہ السلام و تقریب یوم تاسیس متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اساتید حوزہ علمیہ، علمائے کرام اور طلاب کے علاوہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جوامع روحانیت، مجامع اور تشکلات سمیت وطن عزیز پاکستان کے مختلف طلباء تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حجۃ الاسلام والمسلمین شبیر کریمی نے حاصل کی۔ پاکستان کے معروف منقبت خواں و نوحہ خواں جناب مرتضی نگری صاحب اور برادر عاشق حسین محمدی صاحب نے امام عالی مقام کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ اسٹیج سیکٹری کے فرائض حجۃ الاسلام محمد موسی صاحب نے انجام دئے۔

پروگرام کے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقای قیس طائی نے امام حسن علیہ السلام کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ قائم مقام صدر متحدہ علماء فورم جی بی حجۃ الاسلام والمسلمین جناب ڈاکٹر بشیر احمد استوری صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج متحدہ علماء فورم کی يوم تأسيس کی مناسبت سے آپ کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم سب کو مل کر اس پلیٹ فارم کے ذریعے طلاب کو درپیش مسائل اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے تنظیم کی ایک سالہ کارکردگی اور فعالیت پر بھی مختصر روشنی ڈالی۔

یاد رہے کہ متحدہ علماء فورم کی جانب سے شرکاء پروگرام کے لئے افطاری اور دسترخوان امام حسن مجتبی علیہ السلام کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

تصویری جھلکیاں:

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .