۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ ملک پاکستان میں عجیب انصاف کا نظام ہے ملک کو لوٹنے والے با اثر لوگ آزاد ہو رہے ہیں۔ یہ کیسا نظام ہے جہاں خود حکومت لوگوں کو اغوا کرتی ہے اور پھر انہیں اپنی عدالتوں میں پیش کر نے کو تیار نہیں ہوتی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقدہ محفل سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک طرف کررونا کی قیامت ہے اور دوسری طرف شدید گرمی میں روزے کی حالت میں سڑک پر بیٹھے ہوئے خاندان جو اپنے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں کوئی بھی ان کی فریاد سننے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں عجیب انصاف کا نظام ہے ملک کو لوٹنے والے با اثر لوگ آزاد ہو رہے ہیں اور کمزوروں کا کو ئی داد رس نہیں ہے یہ کیسا نظام ہے جہاں خود حکومت لوگوں کو اغوا کر تی ہے اورپھر انھیں اپنی عدالتوں میں پیش کر نے کو تیار نہیں ہو تی حکومتیں اور ادارے تاریخ سے سبق لینے کو تیار نہیں ظلم کا نظام دیر پا نہیں ہوتا بالا آخر مظلوموں کی جد و جہد رنگ لائے گی اور ظلم کی رات ختم ہوکر رہے گی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .