۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
بزم علم و فن سکردو کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ بسلسلہ جشن ولادت باسعادت امام حسن مجتبیٰ

حوزہ/ محفل کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام شیخ ذوالفقار علی انصاری نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ امام حسن علیہ السلام کی زندگی ہم سب کے بہترین مشعل راہ ہے ۔اور امام فرماتے ہیں کہ اگر آپ عابد بننا چاہتے ہیں تو خدا نے جن چیزوں کو حرام قراردیا ہے ان سے اجتناب کرو۔اور آپ بے نیاز ہونا چاہتے ہو تو اللہ کی تقسیم پر راضی رہو ۔اور آپ مسلمان بننا چاہتے ہو تو  ہمسایہ کو ازیت پہنچانے سے اجتناب کرو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بزم علم و فن سکردو کے زیر اہتمام ایک محفل مشاعرہ بسلسلہ جشن ولادت باسعادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام سحر ہاؤس میں منعقد ہوا۔

بزم علم و فن سکردو کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ بسلسلہ جشن مولود امام حسن مجتبیٰ (ع)

جس کی صدارت اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جناب سید امجد زیدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ ذوالفقار تھے۔

بلتستان کے معروف شعراء جناب کاظم اثر شگری ۔فرمان خیال،موسی برہان، وزیر احمد، ابراہیم جعفری،گائیل، حاجی سنبل سیمت دیگر حضرات نےامام حسن کے حضور عقیدت کا اظہار کیا۔بلتستان کے مشہور قصیدہ خواں حضرات نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔

بزم علم و فن سکردو کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ بسلسلہ جشن مولود امام حسن مجتبیٰ (ع)

محفل کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام شیخ ذوالفقار علی انصاری نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ امام حسن علیہ السلام کی زندگی ہم سب کے بہترین مشعل راہ ہے ۔اور امام فرماتے ہیں کہ اگر آپ عابد بننا چاہتے ہیں تو خدا نے جن چیزوں کو حرام قراردیا ہے ان سے اجتناب کرو۔اور آپ بے نیاز ہونا چاہتے ہو تو اللہ کی تقسیم پر راضی رہو ۔اور آپ مسلمان بننا چاہتے ہو تو  ہمسایہ کو ازیت پہنچانے سے اجتناب کرو۔

بزم علم و فن سکردو کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ بسلسلہ جشن مولود امام حسن مجتبیٰ (ع)

آخر میں صدر محفل اسپیکر جی بی اسمبلی جناب امجد زیدی نے عزت افزائی پر بزم علم وفن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر میں آج اس منزل پر فائز ہوں تو یہ اہل البیت کے  زکر کی بنا پر  ہوں۔ انہوں نےاپنا کلام پیش کیا۔ اور سامعین سے داد تحسین حاصل کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .