۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
گلگت بلتستان

حوزہ/ اس ملاقات میں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی نے جامعہ روحانیت بلتستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی اور وعدہ کیا کہ جلد ہی تعلیمی تربیتی کمپلکس سکردو کا دورہ کرینگے اور مشکلات کے حل کیلئے کوشش کرینگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ روحانیت بلتستان کےصدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے وفد سمیت سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی سے ملاقات کی۔ وفد میں سابق سپیکر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام سید محمد علیشاہ، نظارتی کونسل کےسابق رکن حجت الاسلام باقر غفاری، نظارتی کونسل کے سابق رکن حجت الاسلام شبیر صابری، ڈاکٹر برکت اللہ سینوی، سید محمد شاہ موسوی، شیخ تقی ممتاز شامل تھے۔

اس ملاقات میں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی نے جامعہ روحانیت بلتستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی اور وعدہ کیا کہ جلد ہی تعلیمی تربیتی کمپلکس  سکردو کا دورہ کرینگے اور مشکلات کے حل کیلئے کوشش کرینگے۔

اس ملاقات میں جامعہ روحایت سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی اور سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے جامعہ روحانیت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .