حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان کے برجستہ عالم دین اور جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سابق صدر حجۃ السلام سید احمد رضوی نے گلگت بلتستان میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں انتخابی عمل کے دوران ہونے والی تلخیاں بھلا کر خدمت کا عمل شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی الیکشن میں جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
حجۃ السلام سید احمد رضوی نے امید ظاہر کی کہ سیاستدانوں نے قوم سے جو وعدے کئےہیں، انہیں پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔