۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ آئی ایس او کراچی کا سالانہ ڈویژنل کنونشن کی تصویری جھلکیاں

حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کا 41واں سالانہ کنونشن بعنوان حمایتِ مظلومینِ جہاں و آزادی القدس امام بارگاہِ شاہِ کربلا رضویہ سوسائٹی میں جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کا 41واں سالانہ کنونشن بعنوان حمایتِ مظلومینِ جہاں و آزادی القدس امام بارگاہِ شاہِ کربلا رضویہ سوسائٹی میں جاری ہے۔ آج بروز اتوار نئے ڈویژنل میر کارواں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، آئی ایس او کراچی ڈویژن کا 41واں سالانہ کنونشن بعنوان حمایتِ مظلومینِ جہاں و آزادی القدس امام بارگاہِ شاہِ کربلا رضویہ سوسائٹی میں جاری ہے، کنونشن کا آغاز ہفتے کی شب اسکاؤٹ سلامی سے ہوا، جس میں امامیہ اسکاؤٹس کا چاق و چوبند دستے نے اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ کی سربراہی میں سلامی پیش کی۔

اطلاعات کے مطابق، ڈویژنل کنونشن میں شہر بھر سے سینکڑوں امامیہ طلباء اور تنظیمی سینئران شریک ہیں، کنونشن کے پہلے روز نشست کا آغاز امام بارگاہِ شاہِ کربلا میں شبِ شہداء کا انعقاد کیا گیا۔ شب شہداء سے مولانا کاظم عباس نقوی اور مولانا نقی ہاشمی نے خطاب کیا۔ بعد ازاں یونٹس اور ڈویژنل سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، آج بروز اتوار دوپہر حمایتِ مظلومین کانفرنس ہوگی، کنونشن کے آخر میں نئے ڈویژنل صدر کیلئے ووٹنگ اور اعلان کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .