۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
اسلام معراجِ انسانیت کنونشن کا انعقاد

حوزہ/ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین ڈویژن میرپورخاص کی اسلام معراجِ انسانیت کنونشن، کنونشن میں ڈویژن باڈیز کا انتخاب۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین ڈویژن میرپور خاص کی جانب سے اسلام معراجِ انسانیت کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین خواہر پیکر زہرا نے کی۔ کنونشن میں ڈویژن میرپورخاص کے خواتین یونٹس اور اضلاع نے بھی شرکت کی۔ جس میں اصغریہ تمام یونٹس اور اضلاع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

اسلام معراجِ انسانیت کے موضوع پر مرکزی صدر خواہر پیکر زہرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن و اضلاع کی نئی باڈیز کے لیے اقدام کیا گیا ہے۔ جس میں اکثریت رائے سے خواہر عزت فاطمہ ڈویژن میرپور خاص کی صدر اور خواہر نرجس خاتون ضلع میرپور خاص کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔ دونوں صدور نے اپنے خطابات میں اپنی نئی کابینہ کا اعلان بھی کیا آخر میں مرکزی صدر صاحبہ نے نئی باڈیز سے حلف لیا اور دعا امام زمانہ سے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

اسلام معراجِ انسانیت کنونشن کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .