پیر 15 مارچ 2021 - 22:28
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن حیدرآباد کا ڈویژنل ورکنگ کاؤنسل اجلاس

حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے 14 مارچ 2021 کو ڈویژنل ورکنگ کاؤنسل اجلاس زیرِ صدارت محترم برادر حسن علی سجادی مرکزی صدر اقراء قرآن سینٹر قاسم آباد میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے 14 مارچ 2021 کو ڈویژنل ورکنگ کاؤنسل اجلاس زیرِ صدارت محترم برادر حسن علی سجادی مرکزی صدر اقراء قرآن سینٹر قاسم آباد میں منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز خداوند متعال کے پاک کلام قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد برادر تنویر حسین دادوی (ڈویژنل صدر) نے افتتاحی کلمات ادا کیے۔ اجلاس میں خطباتِ نہج البلاغہ، موضوعاتی دروس، گروپ بحث، ضلع و ڈویژن کی کارکردگی رپورٹس، آئندہ تین ماہ کی منصوبہ بندی کی گئی۔

اس کے علاوہ جلاس میں یونٹس، اضلاع و ڈویژن میں موجود مسائل سنے گئے اور ان کو حل کیا گیا۔ جس کے بعد محترم برادر حسن علی سجادی (مرکزی صدر) نے صدارتی خطاب کیا اور برادر برادر تنویر حسین(ڈویژنل صدر) نے اختتامی کلمات ادا کیے۔ پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .