۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کا کابینہ اجلاس

حوزہ/ منعقدہ اجلاس ميں ڈویژن دادو کی طرف سے دو عدد کيريئر کاؤنسلنگ پروگرامس 17 دسمبر 2021 بروز جمع کو سیکینڈری اسکول ولیج دودانی جمالی دادو ميں اور 19 دسمبر 2021 بروز اتور کو علی المرتضیٰ کوچنگ سینٹر دادو سٹی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج بتاريخ 12 دسمبر 2021 بروز اتور کو اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کی طرف سے ماہانہ کابینہ اجلاس زیرِ صدارت ڈویژنل صدر دادو محترم اللہ بچایو انقلابی کے سول ہاسپیٹل کالونی دادو سٹی میں برگزار ہوا۔جسمیں تنظیمی سال ولایت علی امین وحدت کے سالانہ ڈویژنل پروگرام دادو کا جاٸیزہ لیا گیا اور آئندہ پروگرام کی تکمیل کے لیے فيصلے کئے گئے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جسکے بعد اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر مرحوم و مغفور پروفیسر نسیم عباس منتظری کے ایثالِ ثواب کے لیۓ فاتحہ خوانی کی گٸی۔ اجلاس ميں نئے یونٹس کے قیام کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا، جسمیں يونٹ سيہون شريف اور يونٹ پرانا ديرہ دادو کے قیام کے لیے حکمت عملی طے کئے گئے۔

منعقدہ اجلاس ميں ڈویژن دادو کی طرف سے دو عدد کيريئر کاؤنسلنگ پروگرامس 17 دسمبر 2021 بروز جمع کو سیکینڈری اسکول ولیج دودانی جمالی دادو ميں اور 19 دسمبر 2021 بروز اتور کو علی المرتضیٰ کوچنگ سینٹر دادو سٹی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید اجلاس میں ڈویژن دادو کی طرف سے سلانہ تنظیمی اسٹیکرس جنوری 2022 میں شایع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کا اختتام دعاء امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ ہوا۔اجلاس میں شریک اصغریہ آرگناٸیزیشن پاکستان ڈویژن دادو کے صدر اللہ بچایو انقلابی، ڈویزنل نائب صدر دادو محبوب علي جعفري، ڈویزنل جنرل سيکريٹری دادو مشعیب احمد اصغری اور ڈویژنل فنانس سیکریٹری دادو کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .