حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغريه آرگنائيزيشن پاکستان ضلع دادو ون (1) کی جانب سے ضلعی صدر دادو ون (1) محترم مشعيب احمد اصغری صاحب کے زیرِ صدارت تحصیل دادو میں ولیج صاحب شاه، ولیج شاہ شکر گنج، ولیج عارب پنہور میں تنظیمی وسعت اور فعاليت کو مدِنظر رکھتے ہوئے 5 جنوری 2023ء بروز جمعرات تنظیمی دورہ کیا گیا۔ دورے کے دوران 3 عدد نئے يونٹس کا قیام عمل میں لایا گیا۔
اصغريه آرگنائزيشن پاکستان کے نئے يونٹس وليج صاحب شاه ، يونٹ وليج شاه شکر گنج ، یونٹ ولیج عارب پنہور کے بہترین یونٹس جنرل کونسل اجلاس زیرِصدارت ضلع صدر دادو ون (1) محترم مشعیب احمد اصغری صاحب کے منعقد کیے گئے، جس میں یونٹس کی تنظیم نو کی گئی۔ تنظيمی سال اسلام معراجِ انسانیت کے ليے نئے یونٹس کے میرِکاروانوں کا انتخاب کیا گیا۔
اکثریت رائے کے مطابق يونٹ وليج صاحب شاہ کے لیے محترم سيد ميرل شاه لکياری، یونٹ ولیج شاہ شکر گنج کے لیے محترم محمد شریف حیدری صاحب، یونٹ ولیج عارب پنہور کے لیے محترم عبدالغفار پنہور صاحب یونٹس صدور منتخب ہوۓ۔
منتخب يونٹس صدور اور ان کی کابینہ اراکین سے اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ضلع صدر دادو ون (1) محترم مشعيب احمد اصغري صاحب نے حلف لیا اور مبارکباد پیش کی۔
اس ضلعی تنظیمی دورے میں اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ضلع صدر دادو ون (1) محترم مشعيب احمد اصغري صاحب، تعلقہ جنرل سیکریٹری دادو محترم وزیر علی بھٹو صاحب، يونٹ صدر وليج مزار خان پنہور محترم محمد سلیم اصغری صاحب اور مولانا پنیل حیدری صاحب بھی شامل تھے۔