۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مرحوم نسیم عباس منتظری کی دوسری سالانہ برسی

حوزہ / اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن، ضلع دادو ون (1) اور ضلع دادو ٹو(2) کی جانب سے تعزیتی پروگرام زیرِ صدارت اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ڈویژنل صدر دادو محترم اللہبچایو انقلابی صاحب کے بمقام حسينی بوزدار ہاؤس امن چونک ماروی کالونی دادو سٹی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 8 جنوری 2023ء بروز اتوار اصغريه آرگنائيزيشن پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر مرحوم و مغفور پروفيسر نسيم عباس منتظری صاحب کی دوسری سالانہ برسی کے موقع کی مناسبت پر اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن، ضلع دادو ون (1) اور ضلع دادو ٹو(2) کی جانب سے تعزیتی پروگرام زیرِ صدارت اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ڈویژنل صدر دادو محترم اللہبچایو انقلابی صاحب کے بمقام حسينی بوزدار ہاؤس امن چونک ماروی کالونی دادو سٹی میں منعقد ہوا۔

پروگرام کی شروعات تلاوت کلام پاک کے ساتھ کی گئی، اصغريه آرگنائيزيشن پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر مرحوم و مغفور پروفيسر نسيم عباس منتظری کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

پروگرام میں اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ڈویژنل صدر دادو محترم اللہبچایو انقلابی صاحب، ڈویژنل نائب صدر دادو محترم زوار محبوب علی جعفری، ضلع صدر دادو ون (1) محترم مشعیب احمد اصغری صاحب، ضلع صدر دادو ٹو(2) محترم مولانہ اختر حسین الحسینی صاحب نے خطاب کیا اور تعزیت بھی پیش کی۔

اس تعزیتی پروگرام میں اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو و ضلعی ورگنگ کاؤنسل اراکين ضلع دادو ون (1) اور ضلع دادو ٹو (2)، تنظيمی عہدیداران اور کارکنان بھرپور انداز میں شریک ہوۓ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .