۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے یونیورسٹیز کابینہ کے لیے دو روزہ تعلیمی، تربیتی و تنظیمی ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے یونیورسٹیز کابینہ کے لیے دو روزہ تعلیمی، تربیتی و تنظیمی ورکشاپ 28،29 جنوری 2022ع کو بھٹ شاہ میں منعقد کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے یونیورسٹیز کابینہ کے لیے دو روزہ تعلیمی، تربیتی و تنظیمی ورکشاپ 28،29 جنوری 2022ع کو بھٹ شاہ میں منعقد کی گئی۔ ورکشاپ پہلے روز شرکاء کی رجسٹریشن کی گئی، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نھج البلاغہ سے خطبہ پڑھا گیا اور شرکاء نے تعارف کروایا، جس کے بعد مرکزی صدر عاطف مہدی سیال نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے ورکشاپ کے اھداف و مقاصد بیان کیے۔

پہلے روز کی پہلی نشست میں آقائے سید حسین موسوی نے تنظیم کے مقاصد اور طریقہ کار، ڈاکٹر غلام مہدی شر صاحب نے دور حاضر میں شاگردوں کی ذمہ داریاں اور محمد حسین الحسینی نے مالیات ریکارڈ و بجٹ کے عنوان پر درس دیا۔ آخر میں علمی محفل کی عملی تربیت کروائی گئی۔

ورکشاپ کے دوسرے روز نماز فجر باجماعت ادا کی گئی جس کے بعد اجتماعی قرآن مجید کی تلاوت کی گئی۔

دوسرے روز کی نشست کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، دوس دوسرے روز، مرکزی صدر عاطف مہدی سیال، مرکزی تعلیم و تربیت سیکرٹری شیخ سہیل احمد مطہری اور ڈویژنل صدر حیدرآباد سید دانیال کاظمی نے موضوعاتی دروس دیے جب کہ گروپ ڈسکشن، تنظیمی رکارڈ اور محفل قرآن کی عملی تربیت کروائی گئی۔

پروگرام کے آخر میں تمام شرکاء کو پیغام نجات کتاب دی گئی اور مرکزی صدر عاطف مہدی سیال نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے تمام شرکاء، مدرسین اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ دعاء امام زمانہ (عجل) سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے یونیورسٹیز کابینہ کے لیے دو روزہ تعلیمی، تربیتی و تنظیمی ورکشاپ کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .