حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شالنہ سرینگر کشمیر میں ادارہ الزھراء س شالنہ کی جانب سے ولادت باسعادت مولود کعبہ ،امیرالمومنین حضرت علی بن ابی طالب (علیہ السلام) کی مناسبت پر مومنین اور مومنات کے لئے دو الگ الگ عظیم الشان جشن منعقد کئے گئے کئے۔
مؤمنین کے جشن کی صدارت ادارہ الزھراء س کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا غلام محمد گلزار نے کی۔
اس جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد از آں شعراء کرام نے مؤثر انداز میں آقا امیرالمؤمنین علیہ السلام کی شان میں اپنا منظومہ کلام پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔
پروگرام کے آخر میں مولانا غلام محمد گلزار نے صدارتی تقریر کی اور سیرت طیبہ امیرالمؤمنین ع پر سیر حاصل بحث کی ،اور مومنین کو ظاہری محبت اور اس کے اظہار کے ساتھ ساتھ عملی طور راہ علی ع اور سیرت علی ع اپنانے کی تاکید کی۔
پروگرام کے آخر میں مولانا کی قیادت میں ادارہ الزھراء س سے توحیدیہ سکول شالنہ تک ایک پرجوش اور پر وقار ریلی نکالی جس میں جمع غفیر نے شرکت کر کے آقا امیرالمؤمنین کے تئیں اپنے پیار و محبت کا اظہار کیا۔
دوسرا جشن جو خواتین سے مخصوص تھا، مورخہ 5 فروری بروز اتوار توحیدیہ اسکول شالنہ میں برگزار ہوا ، یہ جشن ادارہ الزھراء س کے خواتین شعبہ کی انچارج محترمہ معلمہ محمودہ گلزار کی قیادت میں منعقد ہوا۔
اس جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد قوم کی بیٹیوں نے باری باری سے حضرت امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب کے تئیں اپنا اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا، خاص کر خواتین نے اپنے خاص روایتی انداز میں اجتماعی طور پر مدح امیرالمؤمنین علیہ السلام پڑھکر گلہائے عقیدت امیرالمؤمنین کے تئیں نثار کئے۔
پروگرام کے آخر میں ادارہ الزھراء س کے شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ محمودہ گلزار نے مخاطبین سے خطاب کیا اور حضرت امیرالمؤمنین کی زندگی کے مختلف گوشوں پرمفصل روشنی ڈالی اور اس بات کی تاکید کی ہے کہ سیرت امیرالمؤمنین (ع) آج کی بہو بیٹیوں اور خواتین بلکہ عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے۔

حوزہ/ شالنہ سرینگر کشمیر میں ادارہ الزھراء س شالنہ کی جانب سے ولادت باسعادت امام علی (ع) کی مناسبت پر مومنین اور مومنات کے لئے دو الگ الگ عظیم الشان جشن منعقد کئے گئے کئے۔
-
حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی ذات سارے عالمین کے لئے ہدایت و برکت ہے: مولانا ابن حسن املوی
حوزہ/ مبارکپور میں جشن مولود کعبہ عقیدت و احترام سے منایا گیا،نعرہ حیدری کی فکک شگاف آوازوں سے فضا گونج اٹھی۔
-
ہندوستان کے صوبہ گجرات میں عالیشان جشن مولود کعبہ کا انعقاد
حوزہ/ مولانا محمد شاھد ریاضی نے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن مولود کعبہ پر خوش ہونا صرف شیعہ قوم تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر صحابئی رسول (ص) اور عاشق…
-
انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جشن مولود کعبہ کی مناسبت پر مختلف تقریبوں کا انعقاد
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جشن مولود کعبہ کی مناسبت پر مختلف تقریبوں کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، اور شعراء حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش…
-
امام علی علیہ السلام عدل و انصاف کا پیکر : مولانا سید رضا حسین رضوی
حوزہ/ مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام علی علیہ السلام عدل و انصاف کے پیکر تھے۔ آپ نے دوست کے ساتھ جیسا انصاف کیا ویسا ہی دشمنوں کے ساتھ بھی پیش آئے۔…
-
طلاب جامعۃ التبلیغ لکھنؤ مقیم نجف اشرف کے زیر اہتمام
نجف اشرف میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد
حوزہ/ جامعۃ التبلیغ لکھنؤ کے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں موجود طلاب علوم دینیہ نے آٹھویں جشن مولود کعبہ کا بارہ رجب المرجب 1444 کو اہتمام کیا۔
-
گجرات میں جشن امام محمد تقی (ع) کا انعقاد
حوزہ/ مولانا محمد شاھد ریاضی نے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا: رہبر قوم کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے، جس قوم کا رہبر نہیں ہوتا وہ قوم ٹوٹ کر بکھر جاتی ہے۔
-
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے یونیورسٹیز کابینہ کے لیے دو روزہ تعلیمی، تربیتی و تنظیمی ورکشاپ کا انعقاد
حوزہ / اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے یونیورسٹیز کابینہ کے لیے دو روزہ تعلیمی، تربیتی و تنظیمی ورکشاپ 28،29 جنوری 2022ع کو بھٹ شاہ میں منعقد…
-
قرآن مجید کی توہین پر اسلام کے پرستاروں کا غصہ برملا ہونا ضروری ہے: مولانا سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ جوانسال فعال مبلغ مولانا سید حیدر عباس رضوی نے اس توہین کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے سویڈن سمیت دنیا بھر کے نام نہاد ترقی یافتہ ممالک میں بر سراقتدار…
-
قسط ۳۱:
ہندوستانی علمائے اعلام کا تعارف | رئیس الحفاظ حافظ کفایت حسین شکارپوری
حوزہ/ پیشکش: دانشنامہ اسلام، انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر دہلی کاوش: مولانا سید غافر رضوی چھولسی و مولانا سید رضی زیدی پھندیڑوی
-
رہبر انقلاب اسلامی کا نماز کانفرنس کے نام پیغام:
نماز جماعت کی صفیں بہم متصل سماجی سرگرمیوں کی صفیں وجود میں لاتی ہیں
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نماز کی نویں قومی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں، دو سال کے بعد اس اجلاس کے انعقاد کو مسرت…
-
-
"امت واحدہ پاکستان " کا چالیس رکنی وفد ایران عراق روانہ
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام و سادات کرام کا سفرِ عشق زائرین عظام کی فکری و نظریاتی تربیت…
آپ کا تبصرہ