۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محفل لکھنؤ

حوزہ/ مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام علی علیہ السلام عدل و انصاف کے پیکر تھے۔ آپ نے دوست کے ساتھ جیسا انصاف کیا ویسا ہی دشمنوں کے ساتھ بھی پیش آئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر ادارہ مقصد حسینی کی جانب سے شہر لکھنؤ میں ایک محفل منعقد کی گئی۔
محفل کا آغاز بعد از نماز مغربین تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کے بعد مقامی شعرائے کرام نے مدح مولائے کائنات میں نذرانہ عقیدت پیش کیے۔

صدارت اور خطابت کے فرائض مولانا سید رضا حسین رضوی نے انجام دیئے۔ مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام علی علیہ السلام عدل و انصاف کے پیکر تھے۔ آپ نے دوست کے ساتھ جیسا انصاف کیا ویسا ہی دشمنوں کے ساتھ بھی پیش آئے۔ مولائے کائنات نے ہمیشہ عدل و انصاف سے کام لیا۔ روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ امام کو شدت عدل کی وجہ سے شہید کیا گیا تھا۔

اسی طرح مولانا مظہر امام اور مولانا محمد علی نے بھی محفل سے خطاب کیا۔محفل کے بعد نذر مولا کا اہتمام کیا گیا تھا۔ نذر مولا کے بعد اختتامیہ میں مولانا نے تمام مومنین کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .