۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
جخن کشمیر

حوزہ/ شالنہ سرینگر کشمیر میں ادارہ الزھراء س شالنہ کی جانب سے ولادت باسعادت امام علی (ع) کی مناسبت پر مومنین اور مومنات کے لئے دو الگ الگ عظیم الشان جشن منعقد کئے گئے کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شالنہ سرینگر کشمیر میں ادارہ الزھراء س شالنہ کی جانب سے ولادت باسعادت مولود کعبہ ،امیرالمومنین حضرت علی بن ابی طالب (علیہ السلام) کی مناسبت پر مومنین اور مومنات کے لئے دو الگ الگ عظیم الشان جشن منعقد کئے گئے کئے۔
مؤمنین کے جشن کی صدارت ادارہ الزھراء س کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا غلام محمد گلزار نے کی۔
اس جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد از آں شعراء کرام نے مؤثر انداز میں آقا امیرالمؤمنین علیہ السلام کی شان میں اپنا منظومہ کلام پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔
پروگرام کے آخر میں مولانا غلام محمد گلزار نے صدارتی تقریر کی اور سیرت طیبہ امیرالمؤمنین ع پر سیر حاصل بحث کی ،اور مومنین کو ظاہری محبت اور اس کے اظہار کے ساتھ ساتھ عملی طور راہ علی ع اور سیرت علی ع اپنانے کی تاکید کی۔
پروگرام کے آخر میں مولانا کی قیادت میں ادارہ الزھراء س سے توحیدیہ سکول شالنہ تک ایک پرجوش اور پر وقار ریلی نکالی جس میں جمع غفیر نے شرکت کر کے آقا امیرالمؤمنین کے تئیں اپنے پیار و محبت کا اظہار کیا۔
دوسرا جشن جو خواتین سے مخصوص تھا، مورخہ 5 فروری بروز اتوار توحیدیہ اسکول شالنہ میں برگزار ہوا ، یہ جشن ادارہ الزھراء س کے خواتین شعبہ کی انچارج محترمہ معلمہ محمودہ گلزار کی قیادت میں منعقد ہوا۔
اس جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد قوم کی بیٹیوں نے باری باری سے حضرت امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب کے تئیں اپنا اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا، خاص کر خواتین نے اپنے خاص روایتی انداز میں اجتماعی طور پر مدح امیرالمؤمنین علیہ السلام پڑھکر گلہائے عقیدت امیرالمؤمنین کے تئیں نثار کئے۔
پروگرام کے آخر میں ادارہ الزھراء س کے شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ محمودہ گلزار نے مخاطبین سے خطاب کیا اور حضرت امیرالمؤمنین کی زندگی کے مختلف گوشوں پرمفصل روشنی ڈالی اور اس بات کی تاکید کی ہے کہ سیرت امیرالمؤمنین (ع) آج کی بہو بیٹیوں اور خواتین بلکہ عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .