۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
گجرات 13 رجب

حوزہ/ مولانا محمد شاھد ریاضی نے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن مولود کعبہ پر خوش ہونا صرف شیعہ قوم تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر صحابئی رسول (ص) اور عاشق رسول (ص) پر فرض ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے صوبہ گجرات میں مومنین گجرات (مہتا) کی جانب سے بتاریخ 4 فروری، ولادت با سعادت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا محمد شاھد ریاضی نے فضائل و مناقب مولا علی (ع) سے مؤمنین کے قلوب کو مسرور رو کیا۔

انہوں نے لوگوں سے اس بات کی تأکید کی کہ اس جشن کو اتحاد کے ساتھ تمام فرقہ اسلامیہ کو اجتماعی طور پر امن طریقے سے انجام دینا چاہئیے جو سیرت رسول (ص) اور سیرت صحابہ تھی۔

مولانا محمد شاھد ریاضی نے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا: کہ حضرت عائشہ نے خود یہ بیان دیا کہ میں نے رسول اکرم (ص) سے سنا ہے کہ علی (ع) سے محبت کرنا عبادت ہے، علی (ع) لوگوں میں سب سے بہتر و افضل ہیں، جس نے اس سے روگردانی کی گویا اس نے کفر اختیار کیا۔

اطلاع کے مطابق یہ جشن تقریبا رات 11:00 بجے تک جاری و ساری رہا، مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بانی جشن شیعیہ اثنا عشری مؤمن جماعت نے تمام مؤمنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محفل کو اختتام تک پہنچایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .