۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
جشن

حوزہ/ مولانا محمد شاھد ریاضی نے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا: رہبر قوم کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے، جس قوم کا رہبر نہیں ہوتا وہ قوم ٹوٹ کر بکھر جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے صوبہ گجرات میں مومنین گجرات (مہتا) کی جانب سے بتاریخ 1 فروری، ولادت با سعادت امام محمد تقی علیہ السلام کے عنوان سے عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا محمد شاھد ریاضی نے ضرورت و اہمیت امام پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے لوگوں سے سیرت امام پر عمل کرنے کی تاکید کی اور کہا: ہر قوم ملت کو چاہئیے کہ جس سماج اور معاشرے سے وابستہ ہو اس ملک و قوم کے آئین کی پیروی کرے۔

مولانا محمد شاھد ریاضی نے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا: رہبر قوم کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے، جس قوم کا رہبر نہیں ہوتا وہ قوم ٹوٹ کر بکھر جاتی ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ جشن تقریبا رات 9:30 بجے تک جاری و ساری رہا، مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بانی جشن شیعیہ اثنا عشری مؤمن جماعت نے تمام مؤمنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محفل کو اختتام تک پہنچایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .