حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بروز جمعرات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین قم کی جانب سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں جشن میلاد حضرت زہراء سلام اللہ علیہا منعقد کیا گیا، جس میں متعدد خواتین نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق، اس پروگرام کی مہمان خصوصی پاکستان سے آئی ہوئی مجلس وحدت مسلمین امور خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ معصومہ نقوی صاحبہ تھیں۔
پروگرام میں تلاوت قرآن کریم، نعت، منقبت، قصیدہ، ٹیبلو، کوئز، ریفرشمنٹ اور خطاب شامل تھا۔
جشن کوثر میں، 14 خواھران اور بچیوں کو کہ جن کا نام فاطمہ تھا، نفیس انعامات سے نوازا گیا، اسی طرح کوئز میں کامیاب 6 خواھران کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض خواھر تحریم فاطمہ نے انجام دیئے۔اخر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدسہ کی سربراہ سیدہ زہراء نقوی نے تمام شرکاء اور خاص طور پر مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ معصومہ نقوی صاحبہ کا شکریہ ادا کیا۔