جشن کوثر
-
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس آزاد کشمیر کے تحت جشن کوثر کا انعقاد:
آج کی عورت کی بقاء، حضرت فاطمه زہراء (س) کو اسوہ قرار دینے میں ہے، محترمہ تسنیم زہراء نقوی
حوزہ/ فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس لوئیر چھتر مظفرآباد کشمیر میں ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین قم کی جانب سے جشن کوثر کا انعقاد
حوزہ/ بروز جمعرات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین قم کی جانب سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں جشن میلاد حضرت زہراء سلام اللہ علیہا منعقد کیا گیا۔
-
جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان جشنِ کوثر کا انعقاد
حوزہ/ اس جشن کے مہمان خصوصی جناب حجت الاسلام و المسلمین داد سرشت تہرانی نے جشن سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ میلادِ سیدہ کونین حضرت فاطمۃ الزہرؑا کی اولاد نے اسلام کو بچایا اور پھیلایا ہے۔ اس عہد میں ان کے فرزند امام خمینیؒ نے اسلام کا بول بالا کر دیا ۔پوری دنیا مخالف تھی آج چار دہائیوں بعد دیکھیں تو انقلاب اسلامی مضبوط تر ہو چکا ہے۔
-
استاد حوزہ علمیہ قم:
جامعہ روحانیت بلتستان، انقلاب اسلامی کے ثمرات میں سے ایک ہے اسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، حجت الاسلام یوسف عابدی
حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی میلاد پر مسرت اور جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے 10ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے حسینیہ بلتستانیہ قم میں جشن کوثر کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
حضرت فاطمۃ الزہراء (س) در حقیقت وہ ایک مکمل نظام زندگی ہیں، علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری
حوزہ/ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اس عظیم الشان ہستی کو کہا جاتا ہے جو ایک ہی وقت میں مدافعہ توحید و نبوت و رسالت اور امامت من جانب اللہ تھیں۔ اور جبکہ حضرت امام علی اور امامین حسنین کریمین علیہم السلام موجود تھے لیکن وہ منصب امامت و ہدایت پہ فائز نہیں تھے لیکن یہ معظمہ مکرمہ بی بی منصب ہدایت پہ فائز تھیں۔