بدھ 29 اکتوبر 2025 - 12:33
حرم حضرت معصومہ(س) میں جشنِ ولادتِ حضرت زینب(س) کا انعقاد

حوزہ/ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت کی مناسبت سے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں "ہیئت قرآنیان" کے عنوان سے جشنِ ولادت منعقد ہوا۔ یہ پروگرام مرکز قرآن و حدیث کے شعبۂ خواتین کی جانب سے شبستان نجمہ خاتون(س) میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت کی مناسبت سے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں "ہیئت قرآنیان" کے عنوان سے جشنِ ولادت منعقد ہوا۔ یہ پروگرام مرکز قرآن و حدیث کے شعبۂ خواتین کی جانب سے شبستان نجمہ خاتون(س) میں منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر شعبۂ خواتین کی اساتذہ، ماہرین اور قرآنی علوم سے وابستہ طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی باعظمت شخصیت، صبر و استقامت اور ان کے کردار کی روشنی میں عاشورا اور بعد از عاشورا کے واقعات پر گفتگو کی گئی۔

تقریب کے دوران حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی گھریلو زندگی، مشکلات میں صبر و رضا، اور ولایت سے وابستگی جیسے پہلوؤں کو تفصیل سے بیان کیا گیا۔ مقررین نے خواتین کو دعوت دی کہ وہ حضرت زینب(س) کی سیرت کو اپنی زندگی کا عملی نمونہ بنائیں تاکہ معاشرہ اخلاقی اور فکری لحاظ سے مضبوط ہو سکے۔

مزید یہ کہ مرکز قرآن و حدیث کے تمام حضوری و آن لائن کلاسوں میں، نیز مهدِ کریمہ میں بھی بچوں اور نو نہالوں کے درمیان حضرت زینب(س) کی ولادت کے سلسلے میں خوشی کی محافل منعقد کی گئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha