بدھ 30 اپریل 2025 - 15:30
حرم مطہر امام رضا (ع) کے رواقِ غدیر میں جشنِ عفت و طہارت کا شاندار انعقاد

حوزہ/ حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے، حرمِ مطہر امام رضا علیہ السلام میں جشنِ عفت و طہارت کی پُرنور محفل منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے، حرمِ مطہر امام رضا علیہ السلام میں جشنِ عفت و طہارت کی پُرنور محفل منعقد ہوئی۔ اس روحانی و معنوی تقریب میں بچیوں نے محبت و عقیدت سے سرشار ہو کر تواشیح، مدح سرائی، منقبت اور معنوی اشعار پیش کیے، جو سامعین کے دلوں کو چھو گئے۔

حرم مطہر امام رضا (ع) کے رواقِ غدیر میں جشنِ عفت و طہارت کا شاندار انعقاد

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد منتخب بچیوں نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی سیرتِ پاک اور ان کے مقام و مرتبے پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں مختلف زبانوں میں کلام پیش کیا گیا تاکہ مختلف ممالک سے آئے ہوئے زائرین بھی اس نورانی فضا سے استفادہ کر سکیں۔ خاص طور پر ہندوستان، پاکستان، ایران، لبنان، عراق اور خلیجی ممالک کے زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور روحانی ماحول سے فیض حاصل کیا۔

حرم مطہر امام رضا (ع) کے رواقِ غدیر میں جشنِ عفت و طہارت کا شاندار انعقاد

جشن کے اختتام پر حرمِ مطہر کی جانب سے زائرین میں تبرک بھی تقسیم کیا گیا، اور عالمِ اسلام میں خواتین کے مقام و مرتبہ کو اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔ اس تقریب نے ایمان افروز ماحول میں روحانی سکون اور اہل بیت علیہم السلام کی محبت کو مزید تازہ کر دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha