اتوار 4 مئی 2025 - 22:25
خطے کی کشیدہ صورتحال؛ ایرانی وزیرِ خارجہ پاکستان میں داخل

حوزہ/ ایرانی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی اپنے دورۂ پاکستان کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی، آج پاکستان کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کا یہ دورہ ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ باقاعدہ مشاورت کے تحت کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر سید عباس عراقچی اس دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ڈاکٹر سید عباس عراقچی پاکستان کے بعد ہندوستان کا نیز سرکاری دورہ کریں گے۔

یاد رہے اس سے قبل، ایک بیان میں انہوں نے پاکستان اور ہندوستان کی متوقع کشیدگی کے پیشِ نظر دونوں ممالک کے دورے کا اعلان کیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha