ہفتہ 3 مئی 2025 - 17:17
علامہ اشفاق وحیدی کی سربراہی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کمیٹی راولپنڈی کے وفد کی سفیر ایران سے ملاقات

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی کی سربراہی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کمیٹی راولپنڈی کے وفد نے اسلام آباد میں سفیر محترم ایران سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی کی سربراہی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کمیٹی راولپنڈی کے وفد جس میں راولپنڈی کے مرکزی خطیب جناب حافظ اقبال رضوی مسیحی برداری کے رہنما جناب بابو سجاد کھوکر جناب حارس گوری صاحبزادہ یاسر رضوی سید جاوید علی شاہ اور برادر فیصل شامل تھے، نے اسلام آباد میں سفیر محترم سفارت جمہوری اسلامی ایران سے ملاقات کی اور شہید رجائی پورٹ بند عباس پر ہونے والے دھماکہ جس میں کئی افراد شہید اور سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے، پر انہیں تسلیت پیش کی۔ جناب حافظ اقبال رضوی صاحب نے شہید ہونے والے افراد کی درجات بلندی اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے جلد صحت یابی کے لیے دعا کرائی۔

علامہ اشفاق وحیدی کی سربراہی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کمیٹی راولپنڈی کے وفد کی سفیر ایران سے ملاقات

رپورٹ کے مطابق وفد نے سفیر محترم کے ذریعہ پاکستانی عوام کا تعزیتی پیغام رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای مدظلہ اور ایرانی غیور عوام کے لیے پہنچایا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: پاکستانی عوام اس دکھ کی گھڑی میں ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جمہوری اسلامی ایران کے سفیر محترم نے بھی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا: پاکستان اور ایران کی دوستی صدیوں سے چلی آ رہی ہے جسے کوئی قوت بھی ختم نہیں کر سکتی ۔ پاکستان اور ایران دونوں ہمسایہ ممالک مل کر دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

علامہ اشفاق وحیدی کی سربراہی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کمیٹی راولپنڈی کے وفد کی سفیر ایران سے ملاقات

علامہ اشفاق وحیدی کی سربراہی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کمیٹی راولپنڈی کے وفد کی سفیر ایران سے ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha