حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے اپنے تنظیمی ساتھیوں کے ساتھ حسن ابدال کا دورہ کیااس دورے میں سید جاوید علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے دربار سید لطف شاہ بخاری پر حاضری دی اور مومنین و بانیان مجالس، متولیان سے ملاقاتیں کیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے پیر سید عظمت شاہ صاحب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: عظمت تشیع اور مکتب جعفریہ کے وقار کو بلند رکھنے کے لیے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جدوجہد کی۔ عزاداری اور مجالس امام حسین (ع) پر قائد محبوب کا واضح اور دو ٹوک پیغام ہے کہ کسی قسم کی حائل رکاوٹ کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ یہ ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے بین المذاہب ہماہنگی کے حوالے سے بھی حسن ابدال میں سکھ برادی کی عبادت گاہ، گردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ کیا اور سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔










آپ کا تبصرہ