جمعہ 19 دسمبر 2025 - 21:03
قائد ملت جعفریہ سے مولانا اشفاق وحیدی کی ملاقات / ملکی، بین الاقوامی اور تنظیمی امور پر گفتگو

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے Auspak انٹرفیتھ کے صدر نے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان اور Auspak انٹرفیتھ کے صدر مولانا اشفاق وحیدی نے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ملکی، بین الاقوامی اور تنظیمی امور پر گفتگو ہوئی۔

قائد ملت جعفریہ نے عالمی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور دنیا میں جاری دہشتگردی کی بھرپور مذمت کی۔

قائد ملت نے مولانا اشفاق وحیدی کو فلاحی کاموں کے امور کے لیے رہنمائی کی اور کہا: آج دنیا جن مشکلات کا شکار ہے وہ حکمرانوں کی عدم توجہ اور ناقص پالیسوں کا نتیجہ ہے۔ بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اور امت واحدہ کی حقیقی تصویر میں ہی کامیابی ممکن ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے وطن عزیز کو در پیش چیلنجز کے خاتمہ اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کا عزم کرتے ہوئے کہا: تکفیری فکر رکھنے والے عناصر نے ہمیشہ ملک اور اسلام کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا: قرآن نے ہمیشہ دلوں کو جوڑنے کا پیغام دیا ہے۔ تفریق اور نفرت پھیلانے والوں کے خلاف حکومت قانونی کاروائی کرے تاکہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha