اتوار 21 دسمبر 2025 - 11:47
غزہ میں قیامِ امن کے لیے اسرائیل کا انخلاء ضروری ہے: امیر جماعتِ اسلامی پاکستان

حوزہ/امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور حماس کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جائے، مسلم حکمران اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور حماس کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جائے۔

امیر جماعتِ اسلامی پاکستان نے فلسطین میں قیام امن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا، مسلم حکمران اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حماس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جبکہ اسرائیل امن معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کر رہا ہے۔ غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے اسرائیل کو وہاں سے نکالنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پوری امت فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور حماس کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جائے، مسلم حکمران اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرتے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha