حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اراکینِ جامعہ روحانیت بلتستان مشہد مقدس نے صدرِ جامعہ روحانیت بلتستان قم المقدسہ حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر مشہد مقدس کابینہ کی جانب سے حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی کی خدمت میں ان کے والد محترم کے انتقال پر تعزیت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت و سورۂ فاتحہ کی تلاوت کی گئی۔
اس موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان مشہد کے ترجمان مولانا عارف زاہدی نے طلاب اور فارغ التحصیل علماء کی مشکلات سمیت مبلغین کے حوالے سے اہم نکات پیش کیے۔

اس نشست میں جامعہ روحانیت بلتستان مشہد مقدس کی جانب سے حالیہ مقالہ نویسی مقابلے کے حوالے سے بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
صدرِ جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی نے جامعہ روحانیت بلتستان مشہد کی فعالیتون کو سراہتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تمام معاملات میں بھرپور حمایت اور حد الامکان معاونت کی یقین دہانی کروائی۔










آپ کا تبصرہ