جمعہ 12 ستمبر 2025 - 11:01
قوم کی ترقی اور اصلاح سیرتِ طیبہ کے اخلاقی اصولوں کے حصول اور ان پر عمل پیرا ہونے سے وابستہ ہے: علامہ امین شہیدی

حوزہ/ ہفتۂ وحدت اور جشنِ صادقینؑ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب، پاکستان کی مختلف تنظیموں کے تحت مدرسہ فیضیہ میں منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتۂ وحدت اور جشنِ صادقینؑ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب، پاکستان کی مختلف تنظیموں کے تحت مدرسہ فیضیہ میں منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قوم کی ترقی اور اصلاح سیرتِ طیبہ کے اخلاقی اصولوں کے حصول اور ان پر عمل پیرا ہونے سے وابستہ ہے: علامہ امین شہیدی

واضح رہے یہ عظیم الشان تقریب جوامع روحانیت گلگت، بلتستان، نگر، استور، خیبر پختونخواه، سندھ، بلوچستان، جھنگ اور جامعہ بعٽت پاکستان شعبۂ قم کے باہمی تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔

اس عظیم الشان جشنِ صادقین میں علامہ مفتی جعفر حسین اور شہید قائد علامہ عارف حسینی الحسینی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر مجمع جہانی اہل بیت کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین رمضانی نے پیغمبرِ اِسلام اور امام جعفر صادق علیہ السّلام کی سیرت سے اتحاد کی اہمیت اور عملی اقدامات پر خطاب کیا۔

قوم کی ترقی اور اصلاح سیرتِ طیبہ کے اخلاقی اصولوں کے حصول اور ان پر عمل پیرا ہونے سے وابستہ ہے: علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے اپنے تجربات کی روشنی میں اتحاد کے عملی راستوں پر خطاب کرتے ہوئے ان اقدامات کی طرف اشارہ کیا جو قوم کے منتشر ہونے کا باعٽ بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم پیغمبرِ اکرم کی سیرت سے اخلاقی اصول سیکھتے ہوئے اصلاح و تبلیغ کے اقدمات کریں تو قوم کی اصلاح اور ترقی بھی ممکن ہے اور متحد ہونا قابلِ حصول ہے۔

قوم کی ترقی اور اصلاح سیرتِ طیبہ کے اخلاقی اصولوں کے حصول اور ان پر عمل پیرا ہونے سے وابستہ ہے: علامہ امین شہیدی

قوم کی ترقی اور اصلاح سیرتِ طیبہ کے اخلاقی اصولوں کے حصول اور ان پر عمل پیرا ہونے سے وابستہ ہے: علامہ امین شہیدی

تقریب کے آخر میں مولانا زین عباس نے قرارداد پیش کی جس میں نہضت اتحاد، مظلومین کی حمایت اور مسلسل انتھک محنت کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی بھرپور حمایت اور متحد ہو کر غاصب صیہونی دشمن کا مقابلے کرنے کا عزم کیا گیا، ملت پاکستان اور سرزمین پاکستان کی سالمیت، امن و ترقی کے لیے جہد و تلاش کا عزم کیا گیا، پارہ چنار کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائی گئی اور وہاں تفرقہ پھیلانے کی دشمن کی سازش سے مقابلہ کرنے کا حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا۔

قوم کی ترقی اور اصلاح سیرتِ طیبہ کے اخلاقی اصولوں کے حصول اور ان پر عمل پیرا ہونے سے وابستہ ہے: علامہ امین شہیدی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha