حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: غزہ کے لیے امداد لے جانے والے کارکنوں کے کشتیوں پر سمندر میں کیے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: پُرامن رضاکار ٹیموں پر صیہونیوں کا حملہ انتہائی گھناؤنا عمل ہے۔
علامہ شبیر میثمی نے کہا: نفرت زدہ صیہونی ریاست کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ صیہونی رياست نفرت زده، اكيلى اور تنہا ہو چكى ہے۔ اب ہر غيرت مند كى زبان پر فلسطين كى مظلوميت اور حمایت عیاں ہے۔
سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: حالیہ عالمی منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے غزہ میں ہونے والے مسلسل سب و شتم انتہائی شرمناک، ناقابل دید و ناقابل برداشت مظالم ہیں اور پھر اب ان کی امداد کے لیے آنے والے رضاکاروں کی کشتیوں اور پُرامن رضاکار ٹیموں پر ڈرون حملہ انتہائی گھناؤنا عمل ہے
انہوں نے کہا: یاد رہے کہ ہر دور اور وقت میں ہمیشہ سیرت حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلى الله عليه وآله وسلم اور سیرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر چلنے والی قومیں سر تو کٹا سکتی ہیں مگر ظالم کی سوچ ، فکر اور ظلم کے سامنے کبھی جھکتی نہیں، آج اس سیرت کا عملی مظاہرہ اگر کسی قوم نے پیش کیا تو وہ فلسطین کے مجاہدین ہیں، نوجوان سوشل میڈیا کا ہتھیار استعمال کرتے ہوئے مظلومین فلسطین کی بھرپور حمایت کریں۔









آپ کا تبصرہ