حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: اس قسم کے واقعات ملکی امن و استحکام کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں۔
انہوں نے شہداء کے سوگواروں اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کا بہادری سے خودکش حملوں کو ناکام بنانا اور کسی بڑے نقصان سے بچانا لائق ستائش ہے۔
علامہ شبیر حسن میثمی نے مزید کہا: گزشتہ چند ہفتوں میں دہشت گردی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ اسلام آباد، وانا اور اب پشاور میں یہ المناک واقعات ایک باقاعدہ منظم سلسلے کا حصہ ہیں۔









آپ کا تبصرہ