حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکے کی شدید مذمت اور اس سانحے میں جابحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے عزائم حاصل نہیں کر پائیں گے؛ دہشت گردی سے پاکستان متاثر نہیں ہوگا، کیونکہ قوم متحد ہے اور قومی وحدت ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور قربانیاں قوم کیلیے فخر ہیں؛ اسلام آباد دھماکے کی جامع تحقیقات اور ذمہ داران کو فوری گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج انسان کہلانے کے بھی اہل نہیں، شہریوں پر حملہ بزدلانہ اور ناقابلِ برداشت اقدام ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں دہشتگردوں کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔









آپ کا تبصرہ